حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : غیاث الدین بابو خاں چیرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے وقار آباد میں واقع حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس ( HIE ) کیمپس پر باصلاحیت اور مراعات سے محروم طلباء کو دو سالہ انٹر میڈیٹ پروگرام فراہم کرنے کے لیے 15 دسمبر تا 15 جنوری آن لائن ٹسٹ HIESET-25 منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ انٹر میڈیٹ کے لیے جے ای ای ۔ مینس ، نیٹ ، ایمسیٹ اور ایم ای سی کے لیے انٹگریٹیڈ کوچنگ کے ساتھ ایک فل ریسیڈنشیل پروگرام ہے ۔ مسٹر جاوید ہود نے کہا کہ دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں 9.3 GPA سے زیادہ نشانات اور HIESET-25 میں میرٹ رینک حاصل کرنے والے لڑکوں کو 125 اسکالر شپ سیٹس کے لیے منتخب کیا جائے گا ۔ مہمان خصوصی مسٹر بی شفیع اللہ نے اس کا بروچر جاری کیا ۔ اس کے لیے http://hieset.in پر رجسٹریشن کروایا جاسکتا ہے ۔ مزید معلومات کے لیے مسٹر شہباز سے 9866556857 پر ربط کریں ۔۔