لڑکیوں اور خواتین کو فحش و عریاں تصاویر بھیجنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد : خواتین کو ہراساں کرنے والے ایک عادی مجرم کو سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا جو فحش اور عریاں میسیجیز کے ذریعہ خاتون کو ہراساں کررہا تھا ۔ سائبر کرائم پولیس نے 25 سالہ پی سومیندر سائی ساکن راجیکا بازار ضلع کرشنا کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے سیل فون کو ضبط کرلیا ۔ سائی پیشہ سے خانگی ملازم ہے جو فحش مواد والی ویڈیوز اور عریاں فلموں کو دیکھنے کا عادی ہے ۔ پہلے خواتین اور لڑکیوں کو دوستی کا پیغام روانہ کرتا تھا اور جیسے ہی اس کی فرینڈ ریکوسٹ کو کسی لڑکی یا پھر خاتون کی جانب سے قبول کرلیا جاتا تب یہ خاتون کے نام سے فرضی آئی ڈی تیار کرتا اور پھر انہیں ناقابل بیان مواد اور عریاں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتا تھا ۔ ایک شکایت گزار کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔