لڑکیوں اور خواتین کو قابل اعتراض تصاویر بھیجنے پر چھ افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/6 جولائی، ( سیاست نیوز) لڑکیوں اور خواتین کو موبائیل فون پر قابل اعتراض مواد روانہ کرتے ہوئے انہیں ہراساں کرنے والے 6 افراد کو شی ٹیم نے خصوصی آپریشن کے تحت گرفتار کرلیا اور ان افراد کو عدالت نے سزا سنائی۔ شی ٹیم کے مطابق ایک خاتون کو فحش ویڈیوز بھیجنے والے 58 سالہ رئیس الدین ساکن بازار گھاٹ ملے پلی کو گرفتار کرکے اسے بوئن پلی پولیس کے حوالے کیا گیا جبکہ ایک لڑکی کو شادی کے بہانہ دھوکہ دینے والے 29 سالہ نوجوان اکھیل ساکن مادھا پور کو گرفتار کرکے کاچی گوڑہ پولیس کے حوالے کیا گیا جبکہ خاتون کو ہراساں کرنے والے 23 سالہ نوجوان ڈی دیواکر اور شادی کا وعدہ کرتے ہوئے لڑکی کے ساتھ لی گئی نجی تصاویر کے ذریعہ بلیک میل کرنے والے 19 سالہ نوجوان محمد وسیم ساکن فیروز گوڑہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ایم شیو کمار اور طاہر میاں کو بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملہ میں گرفتار کرکے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ب