حیدرآباد۔ یکم دسمبر(یو این آئی) پولیس کے اعلی عہدیداروں نے کہا ہے کہ مشکل میں گھری حیدرآبادی لڑکیوں یا خواتین کی فوری مدد کے لئے ان کے موبائل میں بعض نمبرات کو محفوظ رکھنا ضروری ہے ۔ان نمبرات کی تفصیل اس طرح ہے :ڈائل 100نمبر۔اس نمبر پر فون کرتے ہی پولیس کنٹرول روم کے اہلکار فوری چوکس ہوجائیں گے اور شکایت کرنے والی خاتون یا لڑکی کے فون نمبر کی بنیاد پر فوری طورپر مقام واقعہ پر پہنچ جائیں گے ۔واٹس اپ پر شکایت 9490616555 (حیدرآباد) ، 9490617444 (سائبرآباد) اور 9490617111رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ۔پولیس 24گھنٹے ان نمبرات پر وصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیتی ہے ۔شکایت کنندہ کی تفصیلات کو راز میں رکھا جاتا ہے ۔شہر حیدرآباد کی آوٹر رنگ روڈ پر کسی بھی مشکل گھڑی میں 7901099445نمبر پر فون کیا جاسکتا ہے جس پر فوری طورپر آوٹر رنگ روڈ پر پٹرولنگ کرنے والی پولیس کی گاڑی وہاں پہنچ جائے گی۔