نئی دہلی: اگر ہندوستان کو چوتھے صنعتی انقلاب کے اس ڈیجیٹل دور میں عالمی رہنما کے طور پر اُبھرنا ہے تو لڑکیوں کو آگے لانا ہوگا۔ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں لڑکیوں کی شرکت کو بڑھانا ہو گا۔ ٹیلی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ’’گرلز ان آئی سی ٹی انڈیا 2024‘‘ میں لڑکیوں سے بات کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے انہیں ٹیکنالوجی کو بطور کیریئر اپنانے کی ترغیب دی۔ ایشا نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں خواتین اور مردوں کا تناسب برابر ہونا چاہیے ۔ اس کیلئے ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے ایشا امبانی نے کہا کہ حکومت ضروری اصلاحات کر رہی ہے ، اور اس کے نتائج بھی نظر آ رہے ہیں۔