لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنا عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی

   

نیویارک : اقوام متحدہ نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کے حق کا حترام کریں۔ ہنگامی حالات میں تعلیم کے لیے اقوام متحدہ کے قائم کردہ فنڈایجوکیشن کین ناٹ ویٹ(ای سی ڈبلیو )کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر یاسمین شریف نیعالمی برادری اور افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ افغانستان میں ہر لڑکی کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو تعلیم کے حق سے محروم کرنا عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکام عوام کے لیے اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ملک میں ہر لڑکی کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو سکے اور جنگ سے متاثرہ ملک کی تعمیر نو میں اپنا حصہ ڈال سکے۔ انہوں نے رپورٹ کیا کہ سکول جانے کی عمر والی 80 فیصد افغان لڑکیاں اس وقت تعلیم سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کی 2.5 ملین لڑکیاں اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے ان تمام افغان لڑکیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جو تعلیم کے حق کے لیے بات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہر افغان لڑکی تعلیم حاصل کرے تاکہ وہ اپنے علم کے ذریعہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکے۔