لڑکیوں کو سیول سروسیس کے امتحانات پر توجہ دینے کا مشورہ

   

پرنسس عیسن گرلز اسکول کی اسپورٹس ڈے تقریب ، محترمہ اجیتا بیگم ، پرنس مفخم جاہ بہادر و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔4جنوری(سیاست نیوز) نظامیہ حیدرآباد ویمنس اسوسیشن ٹرسٹ کے اشتراک سے قلی قطب شاہ میدان میںپرنسس عیسن گرلزہائی اسکول کی سالانہ دوروزہ اسپورٹس ڈے تقاریب کا جمعرات کے روز شاندار پیمانے پر اختتام عمل میں آیا۔ملک کی پہلی مسلم آئی پی ایس خاتون محترمہ اجیتا بیگم( تاملناڈو) اسٹنٹ ڈائرکٹر سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی کے علاوہ پرنس مفخم جاہ بہادر چیرمین نظامیہ حیدرآباد ویمنس اسوسیشن ٹرسٹ او رمحترمہ مہ پارہ علی سابق چیف جنرل منیجر ایس بی آئی و ٹرسٹی نظامیہ حیدرآباد ویمنس اسوسیشن ٹرسٹ نے اس تقریب میںمہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس کے بعد جناب مفخم جاہ بہادر اور ٹرسٹی جناب انیس حسین کے ہاتھوں کھیل کود کے مقابلوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میںانعامات کی تقسیم عمل میںلائی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ اجیتا بیگم نے پرنسس عیسن گرلز ہائی اسکول کے طالبات کی ستائش کی اور کہاکہ تاملناڈو میں مسلمانوں کے لئے معاشی وسائل کی کمی ہے اور ایسے ماحول میںایک لڑکا کا تعلیم یافتہ ہونا کافی مشکل ہے ۔ مگر مصائب اور پریشانیوں کے باوجود میں نے نہ صرف دسویں جماعت کا امتحان پاس کیابلکہ ان کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ وہ ایک آئی پی ایس آفیسر بنیں اور اس خواب کو بھی انہوں نے پورا کیا۔ انہوں نے کہاکہ لڑکیوں میں حوصلہ ـضروری ہے اور اگر مضبوط ارادے او رحوصلے کے ساتھ ہم یہ طئے کرلیں کہ ہمیںزندگی میںکیابننا ہے تو اس کو پورا ہونے سے کوئی روک نہیںسکتا۔انہوں نے اسپورٹس میںحصہ لینے والی اسکولی طالبات پر زوردیا کہ وہ سیول سروسیس کے مسابقتی امتحانات میںحصہ لینے پر اپنی توجہہ مرکوز کرتے ہوئے تعلیم حاصل کریں۔ گرلز ہائی اسکول کی جانب سے منعقدہ 17ویں سالانہ اسپورٹس ڈے کے پہلے روز کی تقریب میں محترمہ حمیرہ حیدر پرنسپل اسپرنگ فیلڈ س انٹرنیشنل اسکول مہمانان خصوصی اور پرنسپل فوکس ہائی اسکول جناب منہاج ارستو نے مہمانان اعزازی کے طور پر شرکت کی۔پروگرام کا آغاز اسکولی طالبات کے گارڈ آف آنر سے ہوا ۔ طالبات نے اسکولی ترانہ پیش کیا۔ محترمہ جویریہ صدیقہ پرنسپل اسکول نے طلبہ کی ستائش کی اورمہمانوں کا استقبال کیا۔ یوکے جی سے پانچویں جماعت کے طالبات نے دل کو چھولینے والے مظاہرے پیش کئے۔وہیں اول ‘ دوم او رسوم جماعت کے طالبات نے سن فلاور او رفیان ڈریل پیش کیا۔