بھوپال ۔ /7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی وی کے سنگھ نے کہا کہ ریاست میں اغواء کے فرضی واقعات اور کیسوں میں اس لئے اضافہ ہورہا ہے کیونکہ لڑکیوں کو زیادہ سے زیادہ کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کو ملنے والی آزادی نے انہیں بے قابو کردیا ہے اور وہ لڑکوں کے ساتھ گھل مل رہی ہیں ۔ گھروں سے دیر تک باہر رہ رہی ہیں ۔ نتیجہ میں اغواء کے کیس درج کروائے جارہے ہیں۔مدھیہ پردیش میں 2016 ء میں 6016 اغواء کے کیس درج رجسٹر کروائے گئے تھے ۔