پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ختم ہونے کو ہے۔اس اجلاس میں صرف تین دن باقی ہیں۔ لیکن کئی معاملات پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت تعطل ہے۔لکھیم پور کھیری معاملے پر بحث، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے استعفیٰ کا مطالبہ، اپوزیشن کے 12 راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کی معطلی واپس لینے، جموں و کشمیر میں حد بندی کے مسودے پر اپوزیشن کی مخالفت، انتخابی اصلاحات بل، حکومت پر اس اجلاس میں حملہ آور ہونے کے ناطے منگل کو بھی اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی سے دونوں ایوانوں کی کارروائی میں خلل پڑا۔ لوک سبھا کی کارروائی بدھ کی صبح تک ملتوی کرنی پڑی۔اس سے قبل حکومت نے کل لوک سبھا میں لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر بڑھانے کا بل بھی پیش کیا ہے۔ حزب اختلاف کے ہنگامے کے درمیان مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے یہ بل پیش کیا۔