لڑکیوں کی شادی کے قرض سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /10 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) لڑکیوں کی شادی کے قرض کی ادائیگی میں دشواری سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جواہر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 50 سالہ پرندھالو نامی شخص نے خودکشی کرلی ۔ پرندھالو یاپرال علاقہ کا ساکن تھا جو پیشہ سے چوکیدار بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے اس کی لڑکیوں کی شادی کیلئے قرض حاصل کیا تھا اور اس قرض کی ادائیگی کیلئے مشکلات کا سامنا تھا ۔ اس شخص کی تین لڑکیاں ہیں اور اس نے ان کی شادی قرض حاصل کرتے ہوئے کی تھی اور قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔