لڑکیوں کے اسکرٹ،جینس پہننے پر پابندی۔لڑکوں پر بھی سختی

   

Ferty9 Clinic

مظفرنگر: اتر پردیش میں ایک چھتریہ پنچایت نے نوجوان لڑکوں اور مردوں کے ہاف پینٹ اور شارٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لڑکیوں کے لیے اسکرٹ اور جینس پہننے پر بھی روک لگا دی گئی ہے۔ پنچایت نے کہا ہے کہ پابندی پر عمل نہ کرنے والوں کا سماجی بائیکاٹ ہوگا۔ گزشتہ روز ضلع مظفر نگر کے پیپل شاہ گاؤں میں منعقدہ پنچایت میں ایک درجن سے زائد گاؤں کی چھتریہ کمیونٹی کے اراکین نے حصہ لیا۔ پنچایت کی صدارت کرنے والے ٹھاکر پورن سنگھ نے کہا کہ جب روایت اور ثقافت ختم ہو جاتی ہے تو سماج بھی تباہ ہو جاتا ہے۔ اس لیے سماج کو بچانے کے لیے روایت اور ثقافت کو بچانا ضروری ہے۔ ٹھاکر پورن سنگھ نے کہا کہ ’’آپ کو ثقافت کو ختم کرنے کے لیے بندوقوں کی ضرورت نہیں ہے۔ روایت سے ہٹنا اپنے آپ ہی ثقافت کو تباہ کر دے گا۔ آج سے کسی بھی نوجوان لڑکے یا مردوں کو ہاف پینٹ یا شارٹس پہنے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اگر کوئی پنچایت کے فیصلے کے خلاف جاتا ہے تو اسے پنچایت سے سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔‘‘