لڑکی سے دوستی کے بعد جسم فروش ظاہر کرنے والا نامراد عاشق گرفتار

   

حیدرآباد : شادی سے انکار پر لڑکی کو جسم فروش سیکس ورکر ظاہر کرنے والا نامراد عاشق کو گرفتار کرلیا گیا، جس نے پہلے لڑکی سے دوستی کی اور پھر شادی کی پیشکش کی۔ لڑکی کے انکار پر دشمنی شروع کردی۔ سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ نے ایک کارروائی میں 23 سالہ پی نوین ساکن پاٹھاکوٹ تاڑی پتری کو گرفتار کرلیا جو ایک لا فرم میں کام کرتا تھا اور سال دوم قانون کا طالب علم بتایا گیا ہے۔ نوین اکثر ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتا تھا اور اکثر خواتین اور لڑکیوں سے دوستی میں اس شخص کو دلچسپی تھی۔ ٹک ٹاک کے بند ہونے سے اس نے ایک لڑکی سے دوستی کرلی تھی۔ ویسے تو اکثر خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزامات کا یہ سامنا کررہا ہے۔ اس کیس میں متاثرہ لڑکی کی رشتہ دار آنٹی نے شکایت کی تھی۔ ٹک ٹاک کے بند ہونے کے بعد اس نے اپنے تمام رابطوں سے پرنسل چاٹ کرنے لگا۔ اس لڑکی سے اس کی ویڈیو کالنگ بھی جاری تھی۔ اس دوران لڑکی کی نجی اور رشتہ داروں کی تمام تفصیلات کو اس نے حاصل کرلیا اور شادی کی پیشکش کردی۔ انکار کے بعد اس نے لڑکی کے والدین کو جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی اور کسی طرح لڑکی کو راضی کرنے کیلئے اس پر دباؤ بناتا رہا۔ اس نے لڑکی کے مسلسل انکار پر لڑکی کے نام سے ایک فرضی انسٹاگرام پروفائیل تیار کیا اور فون نمبرات درج کرتے ہوئے لڑکی کو جسم فروشی کا کاروبار کرنے والی ظاہر کردیا۔ پولیس نے اس لا اسٹوڈنٹ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 2 موبائیل فون ضبط کرلئے۔