حیدرآباد /29 جولائی ( سیاست نیوز) کم عمر لڑکی سے شادی کی ضد اور گھر والوں کے انکار پر دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ آدی بٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 29 سالہ یادگیری نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ یادگیری پیشہ سے خانگی ملازم آدی بیٹلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام نلگنڈہ بتایا گیا ہے ۔ یہ نوجوان ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور شادی کیلئے ضد کر رہا تھا ۔ یادگیری نے اپنی محبوبہ سے شادی کیلئے گھر والوں کو راضی کروالیا تھا ۔ لیکن اس کے گھر والوں نے لڑکی کو دیکھنے کے بعد انکار کردیا تھا اور یادگیری کو سمجھایا تھا کہ لڑکی کی کم عمر میں شادی نہیں کی جاسکتی اور گھر والوں نے اسے اس بات کا یقین دلایا تھا کہ لڑکی شادی کی عمر کو پہونچنے پر اس کی شادی کروائی جائے گی۔ اس بات سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار اس نوجوان نے انتہائی اقدامات کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔