لڑکی سے نسل پرستانہ رویہ، عوام میں شدید غم وغصہ

   

ایمسٹرڈم: آئرلینڈ میں جمناسٹک مقابلے کے دوران ایک لڑکی اس وقت اٹھ کھڑی ہوئی جب اسے نوجوان شرکاء میں تمغے تقسیم کرنے والے اہلکار کی طرف سے نظر انداز کر دیا گیا۔چھوٹی بچی کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ وہ تھوڑا آگے بڑھے اور قطار سے باہر نکلے۔ شاید کسی کو اس ’’غلطی‘‘ کا احساس ہو جائے مگراس کی بات کسی نے نہیں سنی اور اسے نظرانداز کیا گیا۔اہلکار نے اپنا کام جاری رکھا اور تمام شرکاء میں تمغے تقسیم کیے مگر بھورے رنگ کی لڑکی برونیٹ کو نظرانداز کیا اور اسے پریشان کردیا۔ وہ حیران کھڑی تھی حالانکہ اس کے ہاتھ میں آخری ایک تمغہ بچا تھا۔اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں لڑکی کے ساتھ ’’نسل پرستانہ‘‘ طرزعمل ریکارڈ کیا گیا۔