لکھنؤ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے اناؤ عصمت ریزی کا شکار لڑکی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ اپنے ایک بیان میں چیف منسٹر نے کہا کہ تمام ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمہ فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلایا جائے گا اور سزا دی جائے گی۔