نوئیڈا ۔ نوئیڈا میں ایک 19 سالہ لڑکی نے ایک لڑکے پر شادی کے بہانے کئی بار ریپ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس کمشنر آلوک سنگھ کے ترجمان نے بتایا کہ سیکٹر 19 میں رہنے والی ایک لڑکی نے ہفتہ کو سیکٹر 20 پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ 2020 میں اس کی سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک نوجوان سے دوستی ہوئی تھی۔