لڑکی پیدا ہونے کا خوف، حاملہ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 7 جنوری (سیاست نیوز) کیا زمانہ آ گیا ہے۔ سوچ کر تکلیف ہوتی ہے۔ جس گھر میں بیٹی رہتی ہے وہاں رحمت اور برکت رہتی ہے۔ آج کے سائنسی دور اور تعلیمیافتہ افراد ہونے کے باوجود لوگ بیٹیوں سے زیادہ بیٹوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ بیٹی پیدا ہونے کے خوف سے ایک حاملہ خاتون نے ڈیلیوری سے ایک دن قبل خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ضلع منچریال میں پیش آیا۔ دنڈے پلی منڈل موضع نرساپور کی 26 سالہ رمیا کی 2017ء میں منچریال کے اے آنند سے شادی ہوئی تھی۔ اس جوڑے کو پہلے بھی بیٹی تولد ہوئی تھی۔ رمیا دوسری مرتبہ حاملہ ہوئی۔ 9 ماہ بھی مکمل ہوگئے۔ ڈاکٹرس نے جمعرات کو ڈیلیوری کی تاریخ بھی مقرر کردی۔ تاہم فیملی میں موجود ایک ڈاکٹر نے رمیا کو بتایا کہ اس کو دوسری بھی بیٹی ہی پیدا ہوگی جس پر رمیا سسرالی رشتہ داروں کے طعنوں کا سامنا کرنے کے بجائے ایک نئی زندگی کو جنم دینے سے ایک دن قبل خود خودکشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا۔ رمیا کے پیٹ ڈاکٹروں نے مرے ہوئے مردہ بچہ کو نکالا جس پر خاندان کے ارکان مزید غمزدہ ہوگئے۔ن