متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند ، چندرائن گٹہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔14 ڈسمبر (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس نے عصمت ریزی کے معاملہ میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 21 سالہ محمد موسی اور 24 سالہ محمد عامر ساکنان فاطمہ نگر وٹے پلی کو گرفتار کرلیا۔ 8 ڈسمبر کو ایک لڑکی کے والد نے لڑکی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی جو ہاشم آباد اندرا نگر کے ساکن ہیں۔ 8 ڈسمبر کو ان کی لڑکی رشتہ دار کے مکان گئی تھی اور وہاں رشتہ دار کی لڑکی کے ساتھ بغیر کسی اطلاع کے لاپتہ ہوگئی جس کے بعد گمشدہ لڑکی شکایت گذار کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچی جہاں پولیس نے اس لڑکی کا بیان ریکارڈ کیا اور خاتون پولیس کی نگرانی میں بھروسہ سنٹر روانہ کیا جہاں اس لڑکی کے بیان کے ریکارڈ کے بعد ان دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ انہیں عامر کے آٹو میں اغواء کیا گیا اور اس شخص کے مکان منتقل کیا گیا۔ جس کے بعد موسیٰ نامی شخص نے اس کی عصمت ریزی کی۔ پولیس نے لڑکی کے بیان کی بنیاد پر تحقیقات کرتے ہوئے ان دونوں کو گرفتار کرلیا۔