جرائم پیشہ ملزم کی پولیس تحویل ، کمسن جونائیل بورڈ منتقل
حیدرآباد ۔ 9 نومبر ۔ ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے میرپیٹ لڑکی کے اغوا اور عصمت ریزی کے مقدمہ کو حل کرتے ہوئے دو افراد بشمول ایک کم عمر کو حراست میں لے لیا ۔ تاخیر سے منظرعام پر آئے اس معاملہ میں پولیس نے شہریار رتن سنگھ کو گرفتار کرلیا ۔ 5 نومبر کو لڑکی کا اغواء کرنے کے بعد اس کی عصمت ریزی کرنے کا رتن سنگھ پر الزام ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی حالیہ دنوں پرانے شہر سے لینن نگر منتقل ہوئی تھی اور رتن سنگھ نے اس لڑکی سے جان پہچان بڑھائی اور اس پر بری نظر رکھنے لگا ۔ رتن سنگھ لڑکی کا تعاقب کررہا تھا اور موقع کے فراق میں تھا ۔ 5نومبر کو لڑکی رامالائم ٹیمپل جارہی تھی کہ اس نے لڑکی کا راستہ روکا اور گاڑی پر سیر کرنے کی پیشکش کی اس وقت کم عمر لڑکا بھی اس کے ساتھ موجود تھا ۔ لڑکی کو گاڑی پر سوار کرنے کے بعد رتن سنگھ لڑکی کو دیونالہ گٹہ لے گیا اور لڑکی کی عصمت ریزی کی ۔ جنسی وابستگی کے بعد اس نے لڑکی کو لڑکی کے مکان کے قریب چھوڑ دیا ۔ اس وقت لڑکی کی والدہ نے اسے دیکھ لیا جو لڑکی کو کافی دیر سے تلاش کررہی تھی ۔ پولیس میرپیٹ میں اس واقعہ کی شکایت کی گئی ۔ رتن سنگھ بدنام زمانہ عادی مجرم ہے جو سابق میں عصمت ریزی کے (5) معاملات کے علاوہ ایک قتل اور دیگر (6) جرائم ، سرقہ و رہزی کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ پولیس نے رتن سنگھ کو عدالتی تحویل میں دیدیا اور کم عمر کو جونیائل بورڈ میں پیش کردیا ۔ ع