لڑکی کوچاقوسے زخمی کرنے والے ملزم کی لاش برآمد

   

کھنڈوا: مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں ایک لڑکی کو چاقومارکر زخمی کرنے والے ملزم کی آج صبح اندرا ساگر ڈیم کے بیک واٹرسے لاش برآمد ہوئی۔بانگردا گاؤں میں دو دن پہلے پیش آئے اس واقعہ نے سنسنی پیدا کر دی تھی۔ جس شخص پر لڑکو کو چاقومارنے کا الزام ہے اس کی لاش آج قریبی گاوں بنجاری میں اندرا ساگر ڈیم کے بیک واٹر سے برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس نے یہ لاش اسی نوجوان ببلو کی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مشتبہ موت کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔دو دن پہلے بانگردا گاؤں کے کوٹوار میں ایک 18 سالہ لڑکی پر چاقو سے جان لیواحملہ ہواتھا۔ شدید زخمی لڑکی کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔