لڑکی کو محبت کرنے،نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو عدالت کی سزاء

   

حیدرآباد: لڑکی پر محبت کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے اور محبت نہ کرنے پر لڑکی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دینے والے شخص کو دو سال کی سزا اور ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ میاں پور پولیس کی جانب سے سال 2015 کے ایک مقدمہ میں آج ایل بی نگر کی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ بی کرشنا کو ایک انٹر میڈیٹ طالبہ کی والدہ کی شکایت پر کارروائی کے بعد آج فیصلہ دیا گیا۔ کرشنا نے ایک 17 سالہ لڑکی کا مکان سے نکلنا مشکل کردیا تھا۔ کالج جاتے وقت اور مکان واپسی کے وقت اس لڑکی کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکی کو ہراساں کرتا تھا ۔ ایک دن اس نے محبت نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔