لڑکی کو محبت کے نام پر دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد 13 ستمبر (سیاست نیوز) نابالغ لڑکی کو محبت کے جال میں پھانسکر شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اس کی عزت لوٹنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 20 سالہ رمادت جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا، حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ اس نے ایک 15 سالہ لڑکی کو محبت کے جال میں پھانسکر اس کا جنسی استحصال کیا۔ اس نے لڑکی کا اغواء کرتے ہوئے اسے رنجال مقام لے گیا اور اس کی عصمت ریزی کی۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے رمادت ہیمنت کمار کو حراست میں لے لیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔