لڑکی کی خود کشی

   

حیدرآباد۔ کلثوم پورہ کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 14 سالہ پنکی اپنی ایک رشتہ دار کی موت کے بعد شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی۔ کلثوم پورہ علاقہ کے روپ لال کی بیٹی پنکی نے گذشتہ روز نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پنکی اس خاتون سے بہت لگاؤ رکھتی تھی۔ پولیس کلثوم پورہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔