لڑکی کی ملازمت سے تاخیر سے آمد، ڈانٹ پر خودکشی

   


حیدرآباد : مکان تاخیر سے پہنچنے کی وجہ دریافت کرنا ایک نوجوان لڑکی کی ہلاکت کا سبب بن گیا۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 19 سالہ لڑکی سواتی نے خودکشی کرلی۔ سواتی فلم نگر علاقہ کے ساکن لکشمیا کی بیٹی تھی۔ سواتی پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی اور گذشتہ چند روز سے لڑکی معمول کے وقت کے بجائے مکان تاخیر سے پہنچنے لگی تھی۔ نوجوان لڑکی کا مکان تاخیر سے پہنچنا والدین کو پسند نہیں تھا اور اس لڑکی کے والدین نے اس سے وجہ دریافت کی اور تاخیر سے مکان پہنچنے پر ڈانٹ ڈپٹ کیا کرتے تھے۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر سواتی نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔