لکھنو : محبت ایک فطری جذبہ ہے اور شادی ایک سماجی طرز عمل ہے۔ آپ نے یہ بھی سن رکھا ہوگا کہ ’ایک لڑکی ہزار دیوانے‘ لیکن گذشتہ دنوں انڈیا میں محبت اور شادی کی مختلف کہانیاں سامنے آئی ہیں۔ اترپردیش کے ضلع امبیڈکر نگر کی ایک لڑکی نے بیک وقت چار لڑکوں سے نہ صرف محبت کی بلکہ وہ ان چاروں کے ساتھ اپنے گھر سے بھاگ بھی گئی۔ جب شادی کی باری آئی تو لڑکی یہ فیصلہ کرنے میں تذبذب کا شکار ہوگئی کہ آخر کس کے ساتھ شادی کرے۔ہندی روزنامہ پتریکا کے مطابق جب وہ سب پکڑے گئے تو خاندان والوں نے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کر دی لیکن معاملہ اس وقت نازک ہو گ?ا جب لڑکی یہ فیصلہ نہیں کر پا رہی تھی کہ وہ کس کے ساتھ شادی کرے۔معاملہ پنچایت کے سامنے پہنچا تو پنچایت نے غور و خوض کے بعد قرعہ اندازی کا فیصلہ کیا کہ جس کے نام کی پرچی نکلی شادی اسی سے ہوگی۔ پورا معاملہ سامنے آنے پر لڑکوں نے بھی شادی کرنے میں ٹال مٹول شروع کردی لیکن مقدمے اور پنچایت کے خوف سے انھیں اس قرعہ اندازی کو قبول کرنا پڑا۔ کہا جاتا ہے پانچ دنوں تک غور و فکر کے بعد یہ معاملہ طے ہوا اور جس لڑکے کا نام قرعے میں نکلا اسی سے لڑکی کی شادی کرا دی گئی۔