لڑکی کے اغواء میں ملوث شخص گرفتار

   

نظام آباد :یکم؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )اے سی پی نظام آباد سرینواس کی کی اطلاع کے بموجب درپلی منڈل کی لڑکی کے اغواء کے واقعہ میں ملوث ناگیش کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دو دن قبل دبہ کے حدود میں جانوروں کو چرانے والی لڑکی کا زبردست اغواء کیا گیا تھا اور اس کی عصمت ریزی بھی کی گئی تھی اس کیس میں ملوث ناگیش کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا درپلی سی آئی پرساد ، سب انسپکٹر پانڈو رائو نے اس کیس کی تحقیق کرتے ہوئے اس میں ملوث شخص کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔