حیدرآباد۔/4 نومبر، ( سیاست نیوز) لڑکی کے خلاف قابل اعتراض مسیجس اور تصاویر سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر میڈی پلی پولیس نے سافٹ ویر انجینئر کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ ایس سائی کمار جس کا تعلق آندھرا پردیش کے ضلع نیلور سے ہے ایک لڑکی کے والدین سے شادی کی پیشکش کی تھی جس پر انکار کردیا گیا تھا۔ انتقامی کارروائی کے طور پر سائی کمار نے لڑکی کے خلاف قابل اعتراض مواد اور مسیجس فیس بک پر مسلسل پوسٹ کررہا تھا جس کے نتیجہ میں میڈی پلی پولیس میں لڑکی نے شکایت کی۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مقبول جانی نے کہا کہ سائی کمار کو گرفتار کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ب