حیدرآباد ۔ 21 جنوری (سیاست نیوز) الوال کے ایک خانگی اسکول میں دسویں کلاس کے ایک طالب علم نے جمعرات کو خودکشی کرلی۔ اس لڑکے نے کہا تھا کہ اسکول انتظامیہ نے اس کے ناقص تعلیمی مظاہرہ پر اسے ایذا پہنچائی تھی۔ اس لڑکے نے الوال پولیس اسٹیشن حدود میں ماچابولارم میں اس کے مکان میں خودکشی کی۔ جمعہ کو اس لڑکے کی ماںنے اسکول پرنسپل وجئے لکشمی اور ڈائرکٹر مجیب قادری دونوں کے خلاف ایک شکایت درج کروائی کہ اسکول مینجمنٹ نے اس کے بیٹے کو اس کے ناقص تعلیمی مظاہرہ پر تکلیف پہنچائی۔ اس دوران الوال پولیس انسپکٹر نے کہا کہ وہ اس لڑکے کی نعش اس کے خاندان کے حوالہ کرنے کے انتظامات کررہے ہیں۔ انسپکٹر نے کہا کہ ’’تحقیقات کے دوران ہم اسکول انتظامیہ سے بات کریں گے۔ ہم یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا ہاسپٹل نے اس کی نعش اس کے والدین کے حوالہ کی ہے‘‘۔ اس لڑکے کی خودکشی میں اسکول مینجمنٹ کے رول کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے ہیں کیونکہ اس لڑکے نے واٹس ایپ گروپس میں ادھورا میسیج چھوڑا ہے، میں یہ اس لئے کررہا ہوں کیونکہ پرنسپل اور مینجمنٹ‘۔ اس لڑکے کی نعش اس کی ماں کو شام تقریباً 5:30 بجے ملی۔ اس دوران بیتھنی اکیڈیمی مینجمنٹ نے کہا کہ ’’اکھیلیش دو مہینوں سے بہت خاموش تھا۔ اس کے دائیں ہاتھ اور گردن میں درد تھا‘‘۔