حیدرآباد ۔ ایک لڑکے کی مبینہ بلیک میل اور ہراسانی سے تنگ آکر نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 19 سالہ لڑکی ممتا نے خودکشی کرلی۔ ممتا آلوین کالونی علاقہ کے ساکن شخص جناردھن کی بیٹی تھی۔ جو طالبہ بتائی گئی ہے۔ ممتا ایک رحیم نامی لڑکے کے ساتھ بات چیت کرتی تو دونوں کے درمیان آن لائن چیاٹنگ بھی ہوا کرتی تھی اور ایک مرتبہ دونوں نے ملاقات کی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ لڑکا ممتا کی تصاویر کے ذریعہ اسے ہراساں و مبینہ طور پر بلیک میل کررہا تھا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس جگت گیری گٹہ نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔