لکس ڈیزائن ایوارڈ انڈیا 2019ء میں ہندوستانیوں کو اعلیٰ ترین اعزاز

   

نئی دہلی۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اپنے اختراعی ڈیزائن تصور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے لکس انڈیا نے اپنے دوسرے لکس ڈیزائن ایوارڈ (LDAI) کا جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ایل ڈی اے آئی ۔ 2019ء کیلئے جیوری کو تقریباً 557 نامزدگیاں وصول ہوئی تھیں اور لکس انڈیا نے 12 زمروں میں ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ ایل ڈی اے آئی نے ستمبر 2018ء میں نامزدگیوں کے ادخال کا اعلان کیا تھا جس میں مائیکل فونی نے ڈیزائن ٹرافی بنائی ہے۔ ان ایوارڈس میں جیتنے والوں کو بالحصوص طلباء اور عام زمروں میں میلان ڈیزائن ویک 2019ء میں مدعو کیا جائے گا۔ جیتنے والوں کی مکمل فہرست موجود ہے۔ پی بی وینو گوپال، صدر لکس انڈیا نے کہا کہ 2018ء میں ان ایوارڈز کی شروعات کی گئی تاکہ ہندوستانی ڈیزائنرس میں پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارا جاسکے اور وہ ہندوستانی ڈیزائنرس سے مستقبل میں بہت سی اُمیدیں وابستہ ہیں۔