نئی دہلی : لکشدیپ کے رکن پارلیمنٹ محمد فیضل کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ کاواراتی سیشن کورٹ نے اقدام قتل معاملہ میں قصوروار پائے جانے کے بعد محمد فیضل کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جس کے نتیجے میں لوک سبھا کے اسپیکر نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا اور بتایا کہ یہ فیصلہ 11 جنوری سے نافذ ہو گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 102 (I) (e) کے تحت لیا گیا ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سے تعلق رکھنے والے محمد فیضل 2014 سے ایم پی ہیں۔