ٹوکیو:ہندوستانی معروف شٹلر لکشیا سین نے جمعہ کو یہاں ہم وطنوں ایچ ایس پرنئے اور ساتوک سائی راج رنکی ریڈی کی ڈبلز جوڑی کو باہر ہونے کے بعد جاپان اوپن سوپر750 بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں واحد ہندوستانی کھلاڑی باقی ہیں اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔عالمی نمبر13 سین نے 33 ویں نمبر پر موجود مقامی کھلاڑی کوکی واتنابے کے خلاف 21-15 21-19 سے فتح درج کروائی۔ کینیڈا اور امریکہ میں اپنے کارناموں کے بعد لگاتار تیسرے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔کامن ویلتھ گیمزکے موجودہ چمپئن سیمی فائنل میں پانچویں سیڈ انڈونیشیا کے جوناتن کرسٹی سے کھیلیں گے۔امید ہے کہ وہ ایک اور فائنل میں رسائی حاصل کریں گے ۔