لکھنؤ:میدانتا نے جاری کی تازہ اپڈٹ، ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی صحت پہلے سے بہتر

   

اترپردیش کی سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اور رام پور سے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کی صحت سے متعلق اچھی خبر ہے میدنتا لکھنؤ نے اتوار کے روز اعظم خان کا ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے۔ ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اعظم خان کی صحت بہتر ہورہی ہے۔ اعظم خان کو پہلے سے کم آکسیجن کی ضرورت ہے۔ میدنتا نے کہا ہے کہ فی الحال اعظم خان کا علاج آئی سی یو میں کیا جارہا ہے لیکن کل اتوار کے روز ان کی صحت بہتر اور اطمینان بخش ہے۔