لکھنؤ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے تعینات ڈاکٹر ہی بدھ کو اس کی زد میں آگیا۔اترپردیش میں اس وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد اب 16 ہوگئی ہے جبکہ راجدھانی لکھنؤ میں کورونا وائرس سے متأثرہ افراد کی تعداد 3ہوگئی ہے ۔ لکھنؤ میں کورونا مریض کا علاج کررہے ریزیڈنس ڈاکٹر کا نمونہ بھیجا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ وہ محکمہ میڈیسن میں تعینات تھے ۔راجدھانی میں پہلے سے ہی کورونا وائرس کے دو مریض ہیں۔ ان دونوں کا علاج کے جی ایم ی ومیں ہی چل رہا ہے ۔ مریضوں کے علاج میں کے جی ایم کے 22 ڈاکٹروں کی ٹیم لگائی گئی ہے ۔ اسی ٹیم کے ایک ڈاکٹر میں کورونا کی مثبت رپورٹ پائی گئی ہے ۔اترپردیش میں گذشتہ کل تک مثتب مریضوں کی تعداد 15 تھی۔ اس میں آٹھ آگرہ، دو غازی آباد، دولکھنؤ اور 3 نوئیڈا کے ہیں۔ اس سبھی کی حالت میں بہتری آرہی ہے ۔ ابھی تک ریاست میں اس وبا کی وجہ سے کوئی بھی موت نہیں ہوئی ہے ۔