لکھنؤ اور مرادآباد سمیت یوپی کے کئی شہروں میں اے ٹی ایس کے دھاوے

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: یوپی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف اے ٹی ایس ( انسداد دہشت گردی اسکواڈ ) نے ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم نے دارالحکومت لکھنؤ، مراد آباد، میرٹھ، وارانسی اور اعظم گڑھ اور دیگر مقامات پر دھاوے کئے ۔ ہفتہ کی صبح سے دیر رات تک بیک وقت جاری سرچ آپریشن میں بتایا جاتا ہے کہ کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فی الحال دھاؤں کے حوالے سے کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں مشتبہ افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد ہنگامہ کا ماحول ہے۔ لکھنؤ کے وکاس نگر سے نوجوانوں کو اٹھائے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وکاس نگر سے اے ٹی ایس نے فوٹو کاپی کی دکان سے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ ٹیم اسے اپنے ساتھ لے گئی۔ اے ٹی ایس کو شبہ ہے کہ اس نوجوان کے ماضی میں کرسی گاؤں اور اٹاونجا میں پکڑے گئے پی ایف آئی ایجنٹس سے تعلقات ہیں۔