لکھنؤ ایکسپریس وے پر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، ڈرائیور ہلاک، چھ زخمی

   

آگرہ4 جولائی (یو این آئی) اترپردیش میں آگرہ کے فتح آباد علاقے میں آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر جمعہ کی صبح بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم میں بس ڈرائیور کی موت ہو گئی اور نصف درجن مسافر زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ ضلع کی تحصیل فتح آباد کے قریب 32ویں سنگ میل پر پیش آیا۔ بس آگے جا رہے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی وجہ ڈرائیور کا سونا بتایا جا رہا ہے ۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بس ٹریلر کو 30 میٹر تک گھسیٹتی چلی گئی جس کے باعث بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ پرائیویٹ بس دہلی سے لکھنؤ جا رہی تھی۔ بس میں تقریباً 30 مسافر سوار تھے ۔ حادثے میں بس کے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 6مسافر زخمی ہو گئے ۔