لکھنؤ حج ہاؤز کا نام تبدیل کرنے کی کوشش

,

   

لکھنؤ:۔ اترپردیش میں یوگی حکومت نام شہروں، ریلوے اسٹیشنوں کے نام بدلنے میں شہرت رکھتی ہیں۔مغل سرائے ریلوے اسٹیشن، الہ آباد شہر او رفیض آباد کا نام تبدیل کرنے کے بعد اب یوگی حکومت لکھنؤ حج ہاؤز، غازی آباداور وارانسی میں واقع حج ہاؤزوں کے نام تبدیل کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں ایک تجویز وزیر مملکت محسن رضا نے پیش کردی ہیے۔ تجویز کے مطابق مولانا علی میاں کے نام سے منسوب لکھنؤ کا حج ہاوز کا نام بدل کر سابق صدر جمہوریہ اور میزائیل مین ڈاکٹر عبداکلام کے نام پر رکھا جائے گا۔ تاہم ملی رہنماؤں نے اس تجویز کی شدید مخالفت کی ہے۔ حالانکہ ابھی اس پر حتمی فیصلہ نہیں آیا۔ لیکن محسن رضا ا س معاملہ میں سنجیدہ نظر آرہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی غازی آباد اور وارانسی میں واقع حج ہاؤز کے نام بدلنے کی تجویز کی ہدایت بھی حج کمیٹی کو دیدی گئی ہے۔ علماء کرام نے ان فیصلو ں کے پیش نظر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ مولانا سید سلمان ندوی نے کہا کہ اگر ا س طرح کا فیصلہ لیا گیا تو انتہائی افسوس ناک ہوگا۔ مولانا ابوالحسن علی حسنی ندوی عرف مولانا علی میاں جیسی عبقری شخصیت کے نام سے منسوب اس عمارت کا نام تبدیل کیا جارہا ہے۔ اگر اس حج ہاؤز کا نام تبدیل کیا گیا تو پوری دنیا کے مسلمانو ں کو تکلیف ہوگی۔ مولانا سلمان ندوی نے کہا کہ ڈاکٹر کلام کی بھی شخصیت بہت عظیم ہے مگر ان کی خدمات سائنس کے شعبہ میں رہی ہے۔ اس لئے حکومت کو چاہئے کہ 100سائنسی ادارے قائم کر کے انہیں سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر عبدالکلام کے نام منسوب کردیں۔