لکھنؤ میں آج کسانوں کی مہاپنچایت

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے متنازعہ تین زرعی قوانین سے دستبرداری کے اعلان اور کسانوں کو احتجاج ختم کرکے گھروں کو واپس جانے کی اپیل کے بعد کسان تنظیموں نے اس پر غوروخوض کیلئے 22 نومبر کو لکھنؤ میں مہاپنچایت طلب کی ہے۔ اس موقع پر مستقبل کے لائحہ عمل کو قطعیت دی جائے گی۔ کسانوں کا کہنا ہیکہ پارلیمنٹ میں تینوں متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ 29 نومبر کو پارلیمنٹ تک مارچ کرنے کا مجوزہ پروگرام بھی برقرار رہے گا۔ کسانوں کا مطالبہ ہیکہ زرعی قوانین کی منسوخی کے ساتھ ہی اقل ترین امدادی قیمت سے متعلق بھی کسانوں کے مطالبہ کو حکومت تسلیم کرے۔ کسانوں نے اس سلسلہ میں وزیراعظم کو مکتوب روانہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔