لکھنؤ میں کھلے عام تھوکنے پر جرمانہ

   

نئی دہلی : جی آئی ایس ۔ 23 اور جی 20 ایونٹس کے پیش نظر سجاوٹ کے کاموں کو محفوظ رکھنے کیلئے ریاست اترپردیش میںلکھنؤ میونسپل کارپور یشن نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے ۔ /23 فبروری یعنی آج جمعرات سے یکم مارچ تک تھوکنا منع ہے کے زیرعنوان ایک خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔ میونسپل کمشنر اندر جیت سنگھ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جو بھی کھلے مقامات پر تھوکتے یا ضرورت سے فارغ ہوتے ہیں ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔جرمانہ کی رقم 250 روپئے ہوگی ۔ ملک کے مختلف شہروں میں جی 20 ایونٹس کے ضمن میں سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ۔