لکھنؤ کی مسجد میں ہوَن کرنا چاہتی ہوں:سادھوی پراچی

,

   

لکھنؤ : وشو ہندو پریشد کی لیڈر سادھوی پراچی کا کہنا ہے کہ ’’بھائی چارہ گینگ ہندوستان کے اندر سرگرم ہے۔ ایسے لوگوں سے کہوں گی کہ سبھی مسجدوں کو توڑ کر مندروں میں تبدیل کر دیجیے اور نماز ادا کیجیے۔‘‘متنازعہ بیان دینے کے لیے مشہور خاتون ہندوتوا لیڈر سادھوی پراچی نے لکھنؤ میں ایک بار پھر متنازعہ بیان دے کر ایک ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ انھوں نے لکھنؤ کی مسجد میں بیٹھ کر ہوَن کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کر کے وہ ہندوستان میں بھائی چارہ پیدا کرنی چاہتی ہیں۔ ان کا یہ بیان گزشتہ دنوں متھرا کی ایک مندر میں 2 مسلم نوجوانوں کے ذریعہ نماز پڑھے جانے کے رد عمل میں سامنے آیا ۔دراصل وی ایچ پی سے وابستہ سادھوی پراچی ہفتہ کو لکھنؤ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مندر میں نماز پڑھے جانے کو سازش قرار دیا۔ ہندی نیوز پورٹل ’نوبھارت ٹائمز‘ پر شائع ایک خبر کے مطابق انھوں نے کہا کہ ’’ہمارے مندروں کو ناپاک کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔