لکھنؤ یونیورسٹی ہاسٹل کی طالبات کے ڈریس پر پابندی!

   

رانچی : اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے لڑکیوں کے ذریعہ پہنی جانے والی ’پھٹی جینس‘ کے تعلق سے جو بیان دیا تھا، اس پر ہنگامہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا ہے، اور لکھنو یونیورسٹی میں تلک گرلس ہاسٹل کی طالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ گھٹنے سے اوپر کپڑے نہ پہنیں۔ دراصل سوشل میڈیا پر تلک ہال کے پرووسٹ کا ایک نوٹس وائرل ہو رہا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ شارٹس، منی اسکرٹ، مائیکرو اسکرٹ پہننے والی طالبات پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔وائرل نوٹس کے مطابق اسپیگٹی، فحش ڈریس پہننے پر پابندی ہے اور گھٹنوں کے اوپر کی ڈریس یا فحش ٹاپ پہننے پر جرمانہ دینا ہوگا۔ جب پراکٹر پروفیسر دنیش کمار سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’’میرے علم میں یہ معاملہ نہیں ہے۔ خود ہاسٹل جا کر میں سچائی کا پتہ کروں گا۔‘‘