لکھنؤ: لکھنؤ کے گوتم پلی پولیس اسٹیشن میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔اکھلیش یادو پر پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔ 4 اکتوبر کو لکھیم پور تشدد سانحہ میں چار کسانوں کی موت کے بعد ایس پی اکھلیش یادو اپنی رہائش گاہ کے باہر دھرنے پر بیٹھے تھے۔ اس کے بعد پولیس نے انہیں اپنی حراست میں لے لیا تھا۔اکھلیش یادو کے علاوہ گوتم پلی پولیس اسٹیشن کے سامنے پولیس جیپ کو نذرآتش کئے جانے پر امیت عرف ماسٹر کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ اب پولیس امیت عرف ماسٹر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔واضح ہو کہ 4 اکتوبر کو اکھلیش یادو ہلاک کسانوں کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے لکھیم پور کھیری جانا چاہتے تھے۔ لیکن ضلع انتظامیہ نے انہیں ایسا لکھیم پور کھیری جانے کی اجازت نہیں دی۔ اس کے باوجود اکھلیش یادو اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ لکھیم پور کھیری جانے کے لیے بضد رہے ، اور سڑک کے بیچ دھرنے پر بیٹھ گئے..