کپتان کے ایل راہول اور کوئٹن ڈی کاک کے درمیان شاندار سنچری شراکت داری
لکھنؤ:لکھنؤ سپر جائنٹس نے چنئی سپر کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ کے ایل راہل نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا-کپتان کے ایل راہول (82) اور کوئٹن ڈی کاک (54) کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے سنچری شراکت کی بنیاد پر لکھنؤ سپر جائنٹس نے چنئی سپر کنگز کے خلاف ایک اوور باقی رہ کر آٹھ وکٹوں سے آسان فتح درج کرائی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چنئی نے چھ وکٹ پر 176 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ جواب میں لکھنؤ نے 19اوور میں دو وکٹ پر 180 رنز بنا کر میچ جیت لیا -رویندر جڈیجہ کا شمار دنیا کے بہترین فیلڈرز میں ہوتا ہے۔ اس کی مثال ایک بار پھر آئی پی ایل 2024 میں دیکھنے کو ملی۔ رویندر جڈیجہ نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف چنئی سپر کنگز کے لیے میدان مار لیا۔ بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں چنئی سپر کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی لیکن یہ میچ جدیجہ کے لیے بہت خاص تھا- اس میچ میں رویندرا جڈیجہ نے ہوا میں اڑتے ہوئے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑا۔ یہ کیچ لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل کا تھا۔ راہل نے 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر پتھیرانا کے خلاف کٹ لگائی۔ پوائنٹ پر فیلڈنگ کر رہے جڈیجہ نے اپنے بائیں ہاتھ سے ہوا میں اڑتی گیند کو کیچ کیا۔ اس کیچ کو دیکھ کر چنئی کے کپتان روتوراج گائیکواڑ کو یقین نہیں آیا۔ اس نے منہ پر ہاتھ رکھا- اس میچ میں رویندرا جدیجا نے بھی بیاٹ سے شاندار کارکردگی دکھائی۔ چنئی سپر کنگز نے انہیں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رویندر جڈیجہ نے ففٹی لگائی۔ ان کے بیاٹ نے 40 گیندوں میں 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ مڈل آرڈر میں جڈیجہ نے چنئی کی اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو 176 تک پہنچانے میں مدد کی-