لکھوی کا تربیت یافتہ دہشت گرد بارہمولہ میں گرفتار

   

Ferty9 Clinic

سرینگر ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی دہشت گرد جس کی ذہن سازی اور تربیت 26/11 ممبئی حملوں کے سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی نے کی ہے، اسے جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ لشکرطیبہ کے دہشت گرد محمد وقار اعوان کو وادی کشمیر کے بعض علاقوں میں عسکریت پسندی کا احیاء کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اسے اس ہفتے کے اوائل گرفتار کیا گیا اور آج پولیس کنٹرول روم میں میڈیا کے روبرو پیش کیا گیا۔ اعوان پاکستان کے پنجاب کا متوطن ہے۔