لکھیم پور واقعہ زخموں پر نمک :کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی اور اتر پردیش حکومت لکھیم پور واقعہ پر زخموں پر مرہم لگانے کے بجائے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے اور اسے بتانا چاہیے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو برخاست کیوں نہیں کیا گیا ہے اور واقعہ کے لیے ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کس وجہ سے نہیں کی جا رہی ہے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر قانون اشونی کمار نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لکھیم پور واقعہ کسی پارٹی سیاست کے دائرہ کار میں نہیں ہے ، بلکہ یہ ملک کی اقدار کا سوال ہے ۔ اس معاملے میں معاوضہ کی رقم سے متعلق تشہیر کو غلط قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کی زندگی کا معاوضہ نہیں دیا جا سکتا