لکھیم پور کھیری تشدد پر وزیرِ اعظم مودی کی خاموشی پر کانگریس رہنما کپل سبل نے اٹھایا سوال

,

   

کانگریس کے سینئر رہنما و راجیہ سبھا رکن کپل سبل نے جمعہ کو لکھیم پور کھیری تشدد پر وزیر اعظم نریندر مودی کی “خاموشی” پر سوال اٹھایا اور کہا کہ انہیں کم از کم “ہمدردی کا ایک لفظ” تو بولنا چاہیے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ، “لکھیم پور کھیری کا خوفناک واقعہ پر مودی جی آپ کیوں خاموش ہیں؟ آپ کی طرف سے صرف ہمدردی کے ایک لفظ کی ضرورت ہے۔ یہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔” کانگریس لیڈر نے یہ سوال بھی پوچھا کہ “اگر آپ اپوزیشن میں ہوتے تو آپ کا رد عمل کیا ہوتا؟ براہ کرم ہمیں بتائیں۔”