نئی دہلی: لکھیم پور تکونیا تشدد معاملے میں سپریم کورٹ سے ضمانت کا حکم منسوخ ہونے کے بعد وزیر داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے اور اہم ملزم آشیش مشرا نے اتوار کو چھٹی کے دن ہی سرینڈر کردیا۔ آشیش مشرا نے سی جے ایم کی کورٹ میں پہنچ کر سرینڈر کردیا۔ سرینڈر کرنے کے بعد لکھیم پور کے صدر کوتوالی کی گاڑی میں بیٹھا کر خاموش طریقے سے آشیش مشرا کو جیل لایا گیا۔ جہاں پیچھے کے گیٹ سے جیل میں انٹری ہوئی۔