نئی دہلی :کانگریس ورکنگ کمیٹی کی مٹنگ میں پارٹی صدر سونیا گاندھی نے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے ساتھ ہوئے ظلم کے لیے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’حال ہی میں لکھیم پور کھیری میں خوفناک واقعہ پیش آیا جس نے بی جے پی کی ذہنیت کو ظاہر کر دیا۔ اس واقعہ سے پتہ چل گیا ہے کہ بی جے پی کسان تحریک کو کس نظریے سے دیکھتی ہے، کسانوں کے ذریعہ اپنی زندگی اور روزی روٹی کی حفاظت کے لیے جاری جدوجہد سے کس طرح نمٹتی ہے۔‘‘