لکھیم پور کھیری کیس : آشیش مشرا کی خودسپردگی

   

لکھیم پوری: لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کچلنے کے معاملے میں قتل کے مجرم وزیر کا بیٹا آشیش مشرا نے آج خودسپردگی اختیار کی۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے ہائی کورٹ کی طرف سے انہیں دی گئی ضمانت کو منسوخ کر دیا تھا اور انہیں ایک ہفتے کے اندر خودسپردگی کرنے کو کہا تھا۔ آشیش مشرا مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے ہیں۔