لکھیم کیس : جسٹس راکیش کمار جانچ کی نگرانی کریں گے

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس راکیش کمار جین کو لکھیم پور کھیری قتل کیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی جانچ کی نگرانی کیلئے مقرر کیا ہے ۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کہا کہ جسٹس راکیش کمار کی تقرری تحقیقات میں مکمل ’’منصفانہ اور آزادی‘‘ کو یقینی بنانے کی گئی ہے۔ یو پی حکومت نے ڈیویژن بنچ کو تحقیقات کی نگرانی کی ذمہ داری ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کو سونپنے سے اتفاق کیا تھا۔